Wednesday 19 March 2014

وساوس غیرمقلدیت : وسوسہ = قرآن وحدیث سے ابوحنیفہ کی تقلید پردلیل دو ۔

وسوسہ = قرآن وحدیث سے ابوحنیفہ کی تقلید پردلیل دو ۔

جواب = اس وسوسہ کا الزامی جواب یہ ہے  کہ تم بخاری ومسلم کی اور صحاح ستہ کی تقلید اورحجیت پرقرآن وسنت سے دلیل دو ؟؟ اگر اس سوال کا جواب یہ ہے  کہ امام بخاری ومسلم وغیره نے تو احادیث ہی جمع کی ہیں اپنی طرف سے تو کوئ بات نہیں لکهی ، تو ہم  کہتے هیں کہ امام ابوحنیفہ نے بهی اپنی طرف سے کوئی بات نہیں لکهی بلکہ قرآن وحدیث کی تشریح ہی لکهی اور پیش کی ہے  ، اور امام ابوحنیفہ اور دیگر ائمہ مجتہدین کی تقلید واتباع پر بے شمار دلائل ہیں ، ان میں سے ایک اہم  دلیل " اجماع امت " ہے  ، اور امت محمدیہ کا اجماع کبهی گمراہی پر نہیں ہوسکتا۔

تقلید اور اس سے متعلق تمام تفاصیل کے لیئے شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ سرفراز خان صفدر رحمہ الله کی کتاب " الکلامُ المُفید " پڑھیں ، تعصب وضد کی عینک اتار کر کوئی بهی نام نہاد غیرمقلد پڑھے  گا ، تو اس کی اصلاح ہوجائے گی ، باقی محض ضد وتعصب وعناد کا علاج تو کسی کے پاس نہیں ہے

1 تبصرے comments:

Anonymous نے لکھا ہے کہ

mashaAllah

Allah qabool kare.

amin

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔